ETV Bharat / state

سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان مدھیلی، جو شمال مغربی خلیج بنگال سے شروع ہوا ہے، آہستہ آہستہ شمال شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صبح 8.30بجے سے یہ گزشتہ 6 گھنٹوں سے 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بنگلہ دیش کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ فی الحال اڈیشہ کے پاردویپ سے 250 کلومیٹر مشرق-شمال مشرق، بنگال کے دیگھا ساحل سے 180 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق اور بنگلہ دیش کے کھیپوپارہ سے 180 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ Cyclone Midhili In Bay Of Bengal

سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان
سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 7:46 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق طوفان مدھیلی 17 نومبر بروز جمعہ کی رات بنگلہ دیش کے ساحل پر کھیپوپارا کے آس پاس 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے لینڈ کرے گا۔ علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ تاہم جنوبی بنگال کے باقی اضلاع میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بارش کے امکان کے ساتھ ساتھ سمندر میںبھی تیز لہریںبلند ہوسکتی ہیں ۔ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیاں پکڑنے سے روکنے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ماہی گیر 18 نومبر بروز ہفتہ کی صبح تک اپنی کشتیاں سمندر میں نہیں لے جاسکتے ہیں ۔ سمندری طوفان کی وجہ سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔ ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ جمعہ کی آدھی رات کے بعد ہوائیں کم ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزارت تعلیم کی وشو بھارتی یونیورسٹی میں نصب متنازع تختی کو ہٹانے کی ہدایت

مڈھلی کی وجہ سے دیگھا کے ساحل کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مندارمنی، تاج پور، شنکر پور ساحل میں بھی یہی صورتحال ہے۔ آسمان ابر آلود ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو سمندر میں جانے سے روکنے کے لیے مائکنگ کی جا رہی ہے۔ ہلدیہ علاقے میں بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.