بھارتی محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں تین بجے دن میں کہا کہ یہ عمل تقریباً چار گھنٹے جاری رہے گا، یہ طوفان بدھ کو 14.30 بجے شمال مغربی خلیج بنگال، پارادیپ کی مشرقی۔شمال مشرقی سمت 190 کلومیٹر اور دیگھا سے 65 کلومیٹر مشرق، جنوب مشرق اور بنگلہ دیش سے 225 کلومیٹر جنوب، جنوب مغرب پر مرکوز رہا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ یہ طوفان شمال، شمال مشرق سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال، بنگلہ دیش کے ساحل کو155 سے 165 فی کلومیٹر کی طوفانی ہواؤں کی رفتار سے ٹکرائے گا۔
خیال رہے کہ بھارت سوپر سائیکلون امفان کے خطرات کے پیش نظر راحت و بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ یہ طوفان آج شام تک مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل سے ٹکریا۔
آیئے جانتے ہیں کہ طوفان کیسے آتا ہے، دراصل ہوا کے دباؤ ميں کمی سے ہوا کی روانی ميں رکاوٹ واقع ہوتی ہے اور بھنور پیدا ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں ہر سمت کی ہوائيں اپنا رُخ بدل ليتی ہيں اور کم دباؤ کے مرکز کی طرف بھنور کی شکل ميں بڑھنا شروع کر ديتی ہيں، جبکہ ہواؤں کی اس کشمکش کو ہی طوفان کہا جاتا ہے، اور سمندری طوفان سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے تیز بارش ہوتی ہے۔