ETV Bharat / state

پیرزادہ طٰہٰ صدیقی کی جوڑ توڑ کی سیاست پر تنقید - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

فرفرہ شریف کے پیرزادہ صدیقی نے اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدلی کے کھیل میں ملوث رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔

پیرزادہ طٰہٰ صدیقی کی جوڑ توڑ کی سیاست پر تنقید

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 2:19 PM IST

مغربی بنگال کے شہر ہگلی ضلع میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف ان دنوں پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ پیرزادہ عباس صدیقی نے رواں ماہ اپنی نئی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے ہی بنگال کی سیاست میں اقلیتوں کے ووٹ تقسیم ہونے کے خدشات کے سلسلہ میں بحث جاری ہے۔ ہگلی ضلع میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰہٰ صدیقی نے کہا کہ انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

پیرزادہ طٰہٰ صدیقی کی جوڑ توڑ کی سیاست پر تنقید
پیرزادہ طٰہٰ صدیقی کی جوڑ توڑ کی سیاست پر تنقید

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عباس صدیقی میرا بھتیجا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ہم ان کی سیاسی جماعت کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کر سکتے ہیں۔ طٰہٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ فرفرہ شریف کی پانچ سو برس کی تاریخ میں کسی نے بھی سرگرم سیاست میں حصہ نہیں لیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ پیرزادہ عباس صدیقی نے اس سلسلے کو توڑ دیا ہے۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰہٰ صدیقی نے اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدلی کے کھیل میں ملوث رہنماؤں پر خوب تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے بارے میں کچھ کہا بھی نہیں جا سکتا ہے کہ کیونکہ انہیں صرف اور صرف اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ پیرزادہ طٰہٰ صدیقی نے کہا کہ ممتا بنرجی ہی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی۔ مغربی بنگال میں اس عہدے کے لئے ان کے علاوہ کوئی دوسرا قابل امیدوار بھی نظر نہیں آتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.