ETV Bharat / state

Mukesh Kumar in Test Squad سی اے بی نے مکیش کمار کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی

بنگال کے تیز گیند باز مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے مبارکباد دی ہے۔

سی اے بی نے مکیش کمار کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 4:58 PM IST

کولکاتا:کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر اسنیہاشی گنگولی نے کہاکہ سی اے بی کی طرف سے میں مکیش کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ پچھلے دو سیزن سے بہت اچھا کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر وہ پلیئنگ الیون میں موقع ملا تو وہ بہت اچھا کرے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آج اعلان کردہ ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ میں مکیش کمار کو شامل کیا گیا ہے۔مکیش، جنہوں نے بنگال کو 2022-2023 کے رنجی سیزن میں 22 وکٹوں کے ساتھ فائنل میں پہنچایا، کو حالیہ دنوں میں ان کی مسلسل کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ 29 سالہ کھلاڑی نے 38 فرسٹ کلاس میچوں میں 149 وکٹیں حاصل کیں۔

روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور تین ون ڈے میچوں کی ہندوستانی ٹیم کا جمعہ کو اعلان کیا گیا۔چیتیشور پجارا کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جب کہ ون ڈے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روتوراج گائیکواڈ، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیم پیسر محمد سمیع کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی۔ سنجو سیمسن کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اجنکیا رہانے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔ یہ پوزیشن بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں تک کے ایل راہل کے پاس تھی۔ مکیش کمار کو بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India's squads for West Indies Tests and ODI ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان، پجارا باہر

نودیپ سینی فٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے سمیع کے اخراج کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ انہیں کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے آرام دیا جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.