سوجن چکرورتی نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ 'آخر سی بی آئی کو پہلے گرفتار کرنے میں کیا پریشانی تھی اور اتنی تاخیر کیوں ہوئی اور اب کیوں یہ گرفتاری کی گئی ہے؟
سوجن چکرورتی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر لوگوں سے روپے وصول کیے گئے ہیں اور یہ روپے وزیر اعلیٰ تک پہنچا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایس آفیسر کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ کیا بولیں گی۔
واضح رہے کہ سی بی آئی آفیسر نے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں کئی ملزم ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی آواز کے نمونے حاصل کیے ہیں۔
آئی پی ایس آفیسر مرزا کی آواز کا نمونہ حاصل کیا تھا۔