کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے مرشدآباد ضلع کے لال گولہ کے رہنے والے بے روزگار نوجوان عبدالرحمان کی خودکشی کرنے پر ریاست کی ترنمول حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ CPIM State General Secretry Mohammad Salim Slam WB GOVT Over Abdur Rahim Suicide
عبدالرحمان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ خودکشی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن خودکشی کس وجہ سے کی گئی یہ جاننے کی ضرورت ہے۔ مغربی بنگال میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ اگر ترقی ہوتی تو ایک 25 سال کا نوجوان خودکشی سے نہیں کرتا۔ خودکشی کرنے سے قبل اس نے سوسائڈ نوٹ بھی لکھا ہے۔ سوسائڈ نوٹ جھوٹا نہیں ہوسکتا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ترقی کے دعویٰ کرتی ہیں۔ ضلع ضلع گھوم گھوم کر کہتی ہیں کہ ہماری حکومت نے مغربی بنگال کو ترقی کی دوڑ میں پہلی پوزیشن دلائی ہے ۔ان سے سوال کیا جانا چاہئے کہ کہاں ترقی ہوئی ہے۔ غریب آج بھی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آپ نے جن لوگوں کو نوکری دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ان کی نوکریوں کو منسوخ کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ
انہوں نے کہاکہ ایک نوجوان خودکشی کرنے سے پہلے نوٹ لکھتا ہے ۔نوجوان کو اس بات کی تکلیف تھی کہ لائق ہونے کے باوجود بے روزگار ہے اور جو لوگ نا لائق ہیں انہیں سرکاری نوکری ملی ہے۔نوجوان نے صاف صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری ان دنوں پنچایت انتخابات کی تیاریوں کے لیے مرشدآباد کے دورے پر ہیں۔ مرشدآباد میں جلسہ جلوس میں مصروف ہیں۔ CPIM State General Secretry Mohammad Salim Slam WB GOVT Over Abdur Rahim Suicide