مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں مسلمانوں کی آبادی 87 فیصد سے زائد ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین نوشاد صدیقی کے رکن اسمبلی بننے کے بعد سے ہی یہ پورا علاقہ ترنمول کانگریس اور آئی ایس ایف کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن سوجن چکرورتی نے ایک نمبر پنچایت کے رکن اور ترنمول کانگریس کے رہنما مدثر حسین کی بے نامی جائیداد کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدثر حسین سڑک کے کنارے چائے کی ایک دکان چلایا کرتے تھے۔ سنہ 2005 میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عرب الاسلام کی مدد سے پارٹی میں شامل ہوئے، سنہ 2010 میں ترنمول کانگریس کے رکن پنچایت بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج مدثر حسین کے پاس کروڑوں روپے کی جائیداد ہے Mudassar Hussian Anonymous Poperty۔ بھانگوڑ کے ہر بڑے اور اہم علاقوں میں ان کی جائیداد ہے۔ ایک رکن پنچایت کی اتنی آمدنی نہیں ہوتی ہے کہ ہر اہم علاقوں میں کروڑوں روپے کی جائیداد خرید سکے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پنچایت مدثر حسین نے کہاکہ یہ میرے باپ دادا کی جائیداد ہیں۔ 50 کھٹہ زمین پر مھچلی پالنے (fishery) کے کاروبار ہے۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ کھٹے کی زمین ہمیں حصہ داری میں ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خاندانی طور پر دولت مند ہیں۔ ایک پنچایت رکن کی حیثیت سے کچھ بھی نہیں کیا۔ عوام کی خدمت انجام دینے کے لیے ہی سیاسی جماعت سے منسلک ہوا۔
مزید پڑھیں: