ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے تیٹھا تھانہ علاقے میں سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ سی پی آئی کے سینکڑوں کارکنان ایس ڈی پی او دفتر گھراؤ کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ایس ڈی پی گھیراؤ مہم اور بدعنوانی کے خلاف ریلی کے دوران سی پی آئی ایم کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ سی پی آئی ایم کے کارکنان پولیس بریکیڈ توڑ کر ایس ڈی پی او دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔
ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی،پولیس نے جلد ہی حالات پر قابو کرلیا۔اس معاملے میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہاکہ مظاہرین بریکیڈ توڑ کر ایس ڈی پی او دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Sujan Warns Police سی پی آئی ایم رہنما سجن چکرورتی کا ریاستی پولیس پر ترنمول کے اشارے پر کام کرنے کا الزام
سی پی آئی ایم کے رہنما سجن چکرورتی نے کہاکہ ہمارے پر امن احتجاج کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ہم ایس ڈی پی او سے ملنے کے لئے جارہے تھے لیکن بریکیڈ کے ذریعہ ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک ترنمول کانگریس کی حکومت کا سوال ہے تو بنگال کے لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہو چکا ہے کہ اس حکومت سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔