کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے راش بہاری ایونیو کے قریب درگاپوجا کے موقع پرمعنقدہ بک اسٹال میں شرپسندوں کی توڑ پھوڑ کی مخالفت کرنے پر سی پی آئی ایم کے نو رہنماوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے کڑی مذمت کی ہے ۔CPIM Leaders Arrest From Rash Behari Aveneue In Kolkata
سی پی آئی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں درگاپوجا کے موقع پر پارٹی کی جانب سے مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بک اسٹال لگائی جاتی ہے۔اس مرتبہ بھی ایسا ہی کیاگیا لیکن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایتی شرپسندوں نے بک اسٹال پر حملہ کیا اور پھر توڑ پھوڑ کردی۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور ان کے حمایتی بدمعاشوں کے خلاف احتجاج کرنے پر کولکاتا پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔کولکاتا پولیس نے سی پی آئی ایم کے رہنماوں کو گرفتار کرکے یہ ثابت کردی ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے اشاروں پر کام کرتی ہے۔
سی پی ایم نے الزام لگایا کہ ترنمول کی پناہ گاہ والے شرپسندوں نے راش بہاری کے پرتاپادتیہ روڈ پر رات کے اندھیرے میں شرپسندوں نے ان کی ایک کتاب کی توڑ پھوڑ کی۔کولکاتا پولیس نے انہیں مخالفت کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ، سی پی ایم کے کولکاتا ضلع سکریٹری کلول مجمدار، فلم ڈائریکٹر کملیشور مکھرجی۔ بیکاش بابو کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:Hemant Lohia's Death Case ہیمنت لوہیا کی موت معاملہ میں گھر کا ملازم ہی کلیدی ملزم
کولکاتا پولیس نے کہاکہ سی پی آئی ایم کے رہنماوں کو تہوار کے موقع پر مصروف ترین سڑک پر بھیڑ لگانے اور ٹریفک آئین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ درگاپوجا کے دوران یہاں کتنی بھیڑ ہوتی ہے۔ان کی بک اسٹال سے راہگیروں کو تھوڑی پریشانی ہو رہی تھی۔CPIM Leaders Arrest From Rash Behari Aveneue In Kolkata