ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم کے رہنما ڈاکٹر سوجن چکرورتی بھی کورونا سے متاثر

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر سوجن چکرورتی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ انہیں کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 1:28 PM IST

سی پی آئی ایم کے رہنما ڈاکٹر سوجن چکرورتی بھی کورونا سے متاثر
سی پی آئی ایم کے رہنما ڈاکٹر سوجن چکرورتی بھی کورونا سے متاثر

مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ دس ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی بھیانک صورتحال کے باوجود اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما اور جادب پور سے امیدوار ڈاکٹر سوجن چکرورتی کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میں انتخابی مہم کے دوران سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی کی طبیعت بگڑ گئی۔ جانچ کے بعد انہیں کورونا میں مبتلا پایا گیا۔

علیم الدین اسٹریٹ میں واقع سی پی آئی ایم صدر دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج سوجن چکرورتی کی حالت ابھی تشفی بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوجن چکرورتی اب انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پارٹی نے ان کی انتخابی مہم کی تمام ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔

اس سے قبل مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر اور راجیہ سبھا رکن موسم بینظیر نور کورونا پازیٹو پائی گئی ہیں۔

انہیں گھر میں ہی کورنٹائن ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ندیا ضلع کے کرشنا نگر جنوب سے رکن اسمبلی اور وزیر اجل بسواس اور شمالی 24 پرگنہ کے باراسات سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سنجیو چٹرجی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ دونوں انتخابی مہم سے دور ہیں۔

شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی، وزیر اور امیدوار محمد غلام ربانی کورونا مثبت پائے گئے۔

اس کے علاوہ بی جے پی کی رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) اور اداکارہ روپا گنگولی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.