مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں یکطرفہ جیت ملنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی جشن میں ڈوب چکے ہیں دوسری اپوزیشن جماعتیں شہری بلدیات الیکشن میں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔
مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے ٹی ایم سی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگرے انتخابات میں مسلسل جیت ملنے کے سبب مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ضابطۂ اخلاق کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنی من مانی کر رہے ہیں۔' CPIM Leader Criticises Mamata Govt
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی کامیابیوں کا داستان جتنا طویل ہو رہا ہے ریاست میں اتنی ہی تیزی سے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ایسا معلوم پڑتا ہے کہ تمام سرکاری ادارے ترنمول کانگریس کے ارد گرد گھومنے لگے ہیں۔'
ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سامنے کوئی مخالفت کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ پولیس اور ریاستی الیکشن کمیشن پر پہلے ہی مغربی بنگال حکومت کا اشارہ لگتا رہا ہے اور اب تعلیمی ادارے بھی اس زمرے میں شامل ہو چکے ہیں۔'
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تنطیمی میٹنگ کے بعد سربراہ ممتا بنرجی پارٹی میں لفظ آخر بن گئی ہیں۔ ان کی ہدایت کے بغیر ریاست میں ایک پتا بھی ہل نہیں سکتا ہے۔ جہاں اس طرح کا ماحول بن گیا ہو وہاں قانون کے مطابق نہیں بلکہ کسی فرد کی مرضی سے کام ہوگا۔'
مزید پڑھیں: