ETV Bharat / state

Mohammad Salim on Lottery Scam محمد سلیم کا مغربی بنگال میں لاٹری گھپلے کی جانچ کا مطالبہ - ڈیئر لاٹری کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے مبینہ لاٹری گھپلے پر بات کرتے ہوئے ہوئے اسے ریاست میں بدعنوانی کا نیا دور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی وہی لوگ ملوث ہیں جن کے نام اس سے پہلے مویشی اسمگلنگ، کوئلہ اسمگلنگ اور ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری معاملے میں آچکے ہیں۔ Mohammad Salim on Lottery Scam

محمد سلیم کا مغربی بنگال میں لاٹری کا اسکام کی جانچ کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 11:22 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے حال ہی میں سرخیوں میں آنے والی ڈیئر لاٹری کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر لاٹری چیف منسٹر کا مائی ڈیئر چلا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن پارٹی کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ڈیئر لاٹری کو 'وائیپو لاٹری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا اس سے تار جڑا ہوا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے وزیراعلی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو ہی ہدف بنایا تھا۔ CPIM Leader Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Dear Lottery Controversy In West Bengal

محمد سلیم کا مغربی بنگال میں لاٹری کا اسکام کی جانچ کا مطالبہ

سیاسی تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ محمد سلیم نے جمعرات کو ان کا نام لئے بغیر ابھیشیک کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست میں یکے بعد دیگرے بدعنوانی کے معاملے کے لئے براہ راست وزیراعلی ممتا بنرجی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ لاٹری کے بارے میں محمد سلیم نے کہا کہ بدعنوانی اور گائے کی چوری کے کالے پیسے کو سفید کرنے کے لئے لاٹری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت اس کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہی ہے؟ یہ ان کے دائرہ کار میں معاملہ ہے۔ آج ترنمول کانگریس کے ہیوی وئٹ رہنما انوبرتا منڈل جیل میں ہیں۔ انوبرتا منڈل اور ان کی بیٹی انگنت لاٹری جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Enforcement Directorate رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کی اہلیہ اور بیٹے سے ای ڈی پوچھ تاچھ کرے گی

انہوں نے کہا کہ ڈیئر لاٹری ایک اسکام ہے۔مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ شمال مشرق خطہ کی ریاستوں میں بھی پھیلی ہوئی ہے۔مرکزی جانچ ایجنسیاں اگر ایمانداری کے ساتھ اس کی جانچ کرے گی تو ترنمول کانگریس کے آدھے سے زیادہ اعلیٰ رہنما سلاخوں کے پیچھے قید ہو جائیں گے۔ محمد سلیم نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم جان بوجھ کر مذہبی معاملے میں بی جے پی کو گھسیٹ رہے ہیں۔اسی شخص کی وجہ سے مغربی بنگال میں بی جے پی مذہی سیاست کرتی ہے۔CPIM Leader Mohammad Salim Slam CM Mamata Banerjee Over Dear Lottery Controversy In West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.