ETV Bharat / state

Mohammad Salim ہاوڑہ تشدد: محمد سلیم کی ٹی ایم سی اور بی جے پی پر تنقید - ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے ہاوڑہ ضلع میں رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران تشدد کے واقعے پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیاں مذہب کے نام پر سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔

ہاوڑہ تشدد معاملہ:محمد سلیم کی ٹی ایم سی اور بی جے پی پر تنقید

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 7:29 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے ہاوڑہ تشدد معاملے پر پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ریاست میں رام نومی کے موقع پر جلوس وغیرہ کا چلن نہیں تھا۔ 2021 کے بعد سے ہی ریاست میں یہ سب ہورہا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ہاوڑہ معاملے کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی خود ایک پولیس وزیر ہیں۔ انہیں اچھی طرح سے معلوم تھاکہ جلوس کے دوران ہاوڑہ کچھ بھی ہو سکتا ہے تو پھر کیوںکہ اسی علاقے سے جلوس کو گزرنے کی اجازت دی۔ وہ پولیس انتظامیہ کو جلوس کا روٹ بدلنے کا حکم دیتی لیکن وہ کہتی ہیں پولیس بات نہیں سنی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح بی جے پی پورے ملک میںمذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے ٹھیک اسی طرح ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں حکومت کرنے کے لئے پالیسی اپنا رکھی ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ بنگال کے لوگوں کو وہ بات اچھی طرح سے یاد ہے جب ترنمول کانگریس کی سربراہ نے نوپر شرما کے احتجاج کرنے والوں کو دہلی جا کر مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اس کا مطلب کیا ہے۔ہاوڑہ معاملے میں تو جانچ کا حکم دینا چاہئے

یہ بھی پڑھیں:State Govt Employee Protest کولکاتا میں ڈی اے میں اضافے کی مانگ پر سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری

انہوں نے کہاکہ سی پی آئی ایم کی جانب سے دو اپریل کو ہاوڑہ میں تشدد واقعے کے خلاف امن جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیکولر سیاسی جماعتوں سے امن جلوس میں شرکت کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.