ETV Bharat / state

محمد سلیم کی ٹی ایم سی اور بی جے پی پر تنقید - مغربی بنگال سی پی ایم

Mohammad Salim Criticizes TMC: کولکاتا میں واقع بریگیڈ میدان میں منعقدہ انصاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے بدعنوانی کے مختلف معاملات پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

محمد سلیم کی ٹم ایم سی اور بی جے پی پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 2:20 PM IST

محمد سلیم کی ٹم ایم سی اور بی جے پی پر تنقید

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے بریگیڈ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بدعنوانی کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ممتا بنرجی کو معلوم نہیں ہے کہ ان کے کتنے رہنما بدعنوانی کے مختلف معاملے میں ملوث ہیں۔عوام تو ان کی خاموشی کا حساب لے گی۔

محمد سلیم نے کہا کہ میں نے پنچایت میں ٹریلر دکھایا ہے، میں فائنل لوک سبھا انتخابات میں دکھاؤں گا۔جن لوگوں نے بی جے پی کے ساتھ مل کر بنگال کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے انہیں سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ انصاف ریلی کے انعقاد کا مقصد بنگال کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی ایک کوشش ہے۔ انصاف مانگنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سی پی آئی ایم کی یوتھ ونگ DYFI نے بنگال کے لوگوں کو انصاف دلوانے کی جو ذمہ داری اٹھائی ہے۔وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: بریگیڈ ریلی میں لوگوں کی امڈی بھیڑ

انہوں نے بتایا کہ حالانکہ اس کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔اس سفر کے لئے ہر آدمی کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ہماری لڑائی عام لوگوں کے لئے ہے۔ہماری لڑائی مزدوروں کے لئے ہے ۔امید ہے اس لڑائی میں عام لوگ کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی نگرانی والی حکومت میں مغربی بنگال بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے۔ بیشتر چھوٹے پڑے رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔چند لوگ جیل جا چکے ہیں۔چند لوگ کسی بھی وقت جیل جا سکتے ہیں۔ہماری لڑائی ان ہی بدعنوان‌ رہنماوں کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.