ETV Bharat / state

Mohammad Salim On Kaliaganj گورنر اور وزیراعلیٰ کب کالیاگنج کا دورہ کریں گے؟ محمد سلیم کا سوال - ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کالیاگنج تشدد معاملے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر سی وی آنند بوس پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ایک علاقہ گزشتہ چند دنوں میں تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے لیکن آج تک دونوں (گورنر، وزیراعلی) نے دورے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہر معاملے میں سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔

وزیراعلیٰ اور گورنر کب کالیاگنج کا دورہ کریں گے محمد سلیم کا سوال

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 5:35 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع اور شمالی دنیاج پور میں نابالغ لڑکیوں کی پر اسرار موت کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ گزشتہ چند چار پانچ دنوں سے شمالی دیناج پور کے کالیاگنج میں پولیس اور راجبنسی سماج کے لوگوں و آدیباسیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کالیاگنج تشدد معاملے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر سی وی آنند بوس پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ایک علاقہ گزشتہ چند دنوں میں تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے لیکن آج تک دونوں(گورنر،وزیراعلی) نے دورے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

وزیراعلیٰ اور گورنر کب کالیاگنج کا دورہ کریں گے محمد سلیم کا سوال

سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہاکہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی حالت ناقص ہو چکی ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔لیکن دو پارٹیاں ترنمول کانگریس اور بی جے پی گروہی تصادم کو فرقہ وارانہ جھڑپ کا رنگ دے کر سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شمالی دیناج پور اور مالدہ میں جارہ تصادم کے سلسلے میں بیان دیا ہے لیکن صرف بیان دینے سے کام نہیں چلے گا۔زمینی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ان علاقوں کا دورہ بھی کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گورنر سی وی آنند بوس کہاں ہیں۔انہوں نے ہاوڑہ اور رشٹرا چلے گئے تھے لیکن شمالی دیناج پور اور مالدہ کا دورہ اب تک نہیں کیا ہے۔بنگال کے لوگوں کو سب کچھ پتہ ہے کہ اور آنے پہلے دنوں میں اس کا اثر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کالیا گنج میں ایک نوجوان کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے کشیدگی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے منگل کو قبائلیوں کا احتجاج پرتشدد ہو گیا اور ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ اس حملے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Accuses BJP 'بیرون ریاستوں کے لوگ بنگال کے خلاف سازش کر ریے ہیں'

شمالی دیناج پور ضلع کے تحت آنے والے علاقے میں منگل کو ایک لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف قبائلیوں کے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ کالیا گنج میونسپلٹی علاقہ کے وارڈ نمبر چار، پانچ، چھ اور گیارہ میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.