سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم کورونا وائرس کی لڑائی جیت کر گھر لوٹ چکے ہیں۔گزشتہ 3 اگست کو ان کی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔جس کے بعد سے وہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔صحت یابی کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹرز نے انھیں ایک ہفتے تک گھر میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سی پی آئی ایم کے رہنما شیامل چکرورتی کی موت ہو چکی ہے۔جبکہ سی پی آئی ایم کے کئی رہنما فواد حلیم، سی آئی ٹی یو کے ریاستی سیکریٹری انادی ساہا اور کئی حامی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔جس کے نتیجے میں سی پی آئی ایم کے صدر دفتر علیم الدین اسٹریٹ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔پارٹی کے عمر دراز رہنماؤں کے دفتر آنے پر بھی روک لگائی گئی ہے۔
پولیٹ بیورو کے رکن محمد سلیم صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔مذکورہ رہنما گھر سے آن لائن پارٹی کا کام کریں گے۔اسپتال سے واپسی کے بعد محمد سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی صحتیابی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کولکاتا کے میڈیکا سوپر اسپیشالیٹی اسپتال میں گزشتہ 3 اگست سے زیر علاج تھے۔ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات کے لئے انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کووڈ-19 کی جنگ میں ڈاکٹرز کی جانب سے جس طرح کی خدمات انجام دی جا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ اسپتال میں ان کااچھے سے خیال رکھا گیا۔انہوں نے ساتھ ہی مصیبت کے وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے تمام افراد اور ان کی صحتیابی کے لئے دعا کرنے والے تمام کا شکریہ ادا کیا۔