کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ریڈ روڈ پر عید کی نماز کے بعد سی اے اے، این آر سی کو مغربی بنگال کی سرزمین پر نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا کے ممتا بنرجی کے بیان پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے این پی آر کو لے کر مزید تنازع کھڑا کردیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے این پی آر کے کام کو صحیح طریقے سے مکمل کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے ریاستی محکمہ داخلہ کو شکریہ کا خط بھیجا ہے۔ تاہم، ترنمول کانگریس نے محمد سلیم کے دعوے کو مضحکہ خیز کہانی قرار دیا۔
پریس کانفرنس میں محمد سلیم نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت نے پورے ملک میں سب سے پہلے این پی آر کا کام مکمل کیا ہے۔ یہ پروگرام جس کا اعلان امت شاہ نے نہیں کیا تھا، اسے ممتا بنرجی کی حکومت نے ٹھیک طریقے سے مکمل کیا ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ میں کہہ این آر سی کے بارے میں ایک خط بھی ملا ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو چیف سکریٹری۔، ہوم سکریٹری کو کہنے دیں کہ انہیں خط نہیں ملا۔ ریاستی حکومت پردے کے پیچھے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا
سلیم نے مزید دعویٰ کیا کہ دہلی میں فسادات ، لاک ڈاؤن وغیرہ کی وجہ سے سی اے اے ،این آر سی کے مسئلے کو دبا دیا گیا۔ لیکن امت شاہ نے اس کو لے کر دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ ممتا بنرجی کی حکومت اس ہدایت کے مطابق کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریڈ روڈ پر نماز عید کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر این آر سی اور سی اے اے کو نافذ ہونے نہیں دیں گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2024 عام انتخابات سے متعلق باتیں کہی تھی۔