مغربی بنگال سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو ممبر اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے CPI(M) Leader Md Salim Interview ہوئے مغربی بنگال اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ای ٹی وی بھارت کو دیئے گئے انٹرویو میں سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر CPI(M) Leader Md Salim Slams TMC Govt آر ایس ایس کی طرح کام کرنے کا الزام لگایا۔
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ جو حال دہلی میں وہ ہی حال مغربی بنگال میں بھی ہے۔ دونوں جگہوں کی موجودہ صورتحال میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔ یہ رشتہ 2011 سے بھی بہت پرانا ہے۔ اسی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو چھوڑ کر کام نہیں کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما کسی نہ کسی معاملے میں ملوث ہیں۔ وزیراعلیٰ کے بھتیجے کے کوئلہ معاملے میں ملوث ہیں اور اس معاملے پر سی بی آئی اور ای ڈی کی تحقیقات چل رہی ہے۔ اسی معاملے کو لے کر ترنمول کانگریس کی سربراہ دہلی میں کبھی وزیراعظم نریندر مودی سے تو کبھی امت شاہ سے ملاقات کرتی ہیں۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق بی جے پی کے اشارے پر ہی ترنمول کانگریس ملک کی دوسری ریاستوں میں اپوزیشن کو توڑنے اور بی جے پی کو مضبوط بنانے کا کام کر رہی ہیں۔ یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ چند برسوں کے دوران پارلیمنٹ میں جتنے بھی بل پاس ہوئے، اس میں ترنمول کانگریس کی بی جے پی کو حمایت حاصل رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی، تین طلاق سمیت دیگر بل کے پاس ہونے کے وقت ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمان غیر حاضر رہے، اسی کو حمایت کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Kolkata Municipal Elections: سی پی آئی ایم امیدوار نے احتجاجاً نام واپس لیا