ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتا بنرجی پر تنقید - kolkata news

سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے نندی گرام سے شہید کی ماں فیروزہ بی بی کو امیدوار نہیں بنانے پر ممتابنرجی پر تنقید کی۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا ممتا بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 8:24 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد سے ہی مغربی بنگال کی سیاست سرگرم ہے۔

کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر زبردست نکتہ چینی کی۔

اس دوران اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ 'ممتابنرجی کی غلط بیانی سے بی جے پی کو بھر پور فائدہ پہنچنے لگا ہے۔

اس مرتبہ بھی انہوں نے ویسا ہی بیان بازی کی جس کی امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ بھوانی پور میں شکست سے بچنے کی وجہ سے لیا گیا۔ حالانکہ ممتا بنرجی کو خود کے بجائے شہید کی ماں فیروزہ بی بی کو نندی گرام سے امیدوار بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شھبندو ادھیکاری کی وجہ سے فیروزہ بی بی امیدوار نہیں بن سکی تھی لیکن اس مرتبہ کوئی نہیں ہے پھر انہیں کیوں نہیں امیدوار بنایا گیا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی نے جس پارٹی کو ہاتھ پکڑ کر لال جھنڈے کو ختم کرنے کے لئے لائی تھی آج وہی گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.