کولکاتا؛مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سنئیر سرکردہ رہنما اور کلکتہ ہائی کورٹ میں اساتذہ تقرری گھوٹالہ سیت کئی اہم معاملات میں حکومت کے خلاف پیروی کرنے والے بکاش رنجن بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر ایڈوکیٹ بکاش رنجن بھٹاچاریہ کے دل میں پیس میکر لگایا ہے۔ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم بتائی ہے۔
ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کےرکن بکاش رنجن بھٹاچاریہ کوڈاکٹروں کے مشورے پر بائی پاس کے قریب ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ پیس میکر لگایا جائے گا۔
بکاس رنجن بھٹاچاریہ ریاستی سیاست کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ وہ بائیں بازو کے دور میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر رہ چکے ہیں۔ بعد میں انہیں راجیہ سبھا کا بھی رکن بنایا گیا ہے ۔وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کولکاتا کے سابق میئر نے جمعرات کو گھر میں اچانک طبیعت خراب محسوس کی۔ پھر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھند ادھیکاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھگوان سے ان (بکاش رنجن بھٹاچاریہ) کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پرھیں:Abhishek Banerjee بی جے پی حکومت میری ہمت نہیں توڑ سکتی ہے: ابھیشیک بنرجی
اس کے ساتھ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بکاش رنجن بھٹاچاریہ ایک بہادر رہنما ہیں۔جلد سے جلد ان کی صحتیابی کی دعا مانگتا ہوں۔