ETV Bharat / state

CPIM Protest Against Mamata Govt مغربی بنگال حکومت کے خلاف سی پی آئی ایم کی احتجاجی ریلیاں - رہنماؤں کے بدعنوانی کے الزام

سی پی آئی ایم نے ریاست کے مختلف اضلاع میں مغربی بنگال حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف اضلاع میں سی پی آئی ایم کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ CPIM Protest Against Mamata Govt

Cpim protest campaign against west Bengal govt

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 5:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں بدعنوانی کے الزام میں ٹی ایم سی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ریاستی حکومت کی گھیرا تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ سی پی آئی ایم بدعنوانی کے خلاف ریاستی سطح پر بیداری مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ریاست میں ہوئیں مبینہ بدعنوانیوں کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر اسٹریٹ ڈرامے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے خلاف سی پی آئی ایم کی احتجاجی ریلیاں

شمالی24 پرگنہ کے گارولیاٹاؤن میں سی پی آئی ایم کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں لفٹ فرنٹ کے اعلیٰ رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سیٹو کی قومی رہنما گارگی چٹرجی نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بدعنوانی کے معاملے میں ملوث حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے کب اور کیسے پیچھا چھڑائیں گے۔

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ باراسات میں سی پی آئی ایم کی ریلی کے دوران لفٹ فرنٹ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی۔اس میں متعدد رہنماؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس کے بعد مدنی پور ضلع میں سی پی آئی ایم کی مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔پولیس نے جلوس کو ناکام بنانے کے لئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ۔مظاہرین پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور اوٹر کینین کا بھی سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Saleem Criticized TMCترنمول کانگریس مجھے بدنام کرنے کوشش کررہی ہے، محمد سلیم

سی پی آئی ایم سنٹرل کمیٹی کے رکن سجن چکرورتی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی ہدایت پر سی پی آئی ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ممتا بنرجی بھی اپوزیشن کو ختم کرنے کے لئے تشدد کا سہارا لے رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.