ETV Bharat / state

Mohammad Salim Slam Mamata Banerjee ممتا بنرجی چوروں کی حمایت کر سکتی ہیں تو میں اپنے انقلابی رہنماؤں کی کیوں نہ کروں، محمد سلیم - احتجاجی ریلی

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی جب بدعنوانی کے الزام میں گرفتار رہنماؤں کی حمایت کر سکتی ہیں تو وہ چوروں کے خلاف مہم چلانے والے اپنے کارکنان کو جیل سے رہا کروانے کے لئے سڑکوں پر کیوں نہ اتریں۔Mohammad Salim slam TMC Supremo Mamata Banerjee

Mohammad Salim slam TMC Supremo Mamata Banerjee

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 2:02 PM IST

بردوان: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے کرزن گیٹ پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ سوال توڑ پھوڑ یا پھر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا نہیں ہے بلکہ چوروں کے خلاف انصاف کی لڑائی ہے۔CPIM General secretary Mohammad Salim slam TMC Supremo Mamata Banerjee انہوں نے کہا کہ بردوان ضلع کے کرزن گیٹ پر احتجاجی ریلی کے دوران پولیس کا سی پی آئی ایم کے کارکنان پر بلاوجہ لاٹھی چارج کیوں کیا گیا۔ پُرامن طریقے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے کہنے پرپولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے لاٹھی چارج کا سی پی آئی ایم کے حامیوں کی جانب سے ردعمل کیا گیا وہ بالکل جائز تھا۔ سی پی آئی ایم کے سینکڑوں کارکنان کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے جیل میں ٹھونس دیا گیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق وہ اپنے کارکنان کی حمایت میں جلسہ کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں اور مستقبل میں بھی آئیں گے۔ ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھوتی جا رہی ہے۔اسی وجہ سے وہ بی جے پی اور آرایس ایس کے ساتھ مل کر لفٹ فرنٹ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ممتا بنرجی کی آر ایس ایس کی تعریف کرنے کا مطلب کیا ہے۔میڈیا بھی ممتا بنرجی اور آر ایس ایس کے درمیان سمجھوتے پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بردوان ضلع کے کرزن گیٹ علاقےمیں جیل بھرو تحریک کو ناکام بنانے کے لئے پولیس نے سی پی ایم کارکنان پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس کی اس بربریت سے افراتفری مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:SC Rejects Suvendu Adhikari's plea: شوبھندو ادھیکاری کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا

سی پی ایم نے ریاستی سطح پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف چور دھرو جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسی اعلان کے تحت سی پی ایم کے حامیوں ںے بردوان ضلع میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا۔

پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے سی پی ایم کے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا،واٹر کینین سے حملہ کیا۔اس کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے۔پولیس کے لاٹھی چارج میں سی پی ایم کے درجنوں کارکنان زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.