مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی پی آئی ایم کی یوتھ تنظیم ڈی وائی ایف آئی کی جانب سے سہ روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بائیں محاذ کے تمام اعلیٰ رہنما اور کارکنان نے بڑے تعداد میں شرکت کی۔ CPIM Leader Mohammad Salim Criticizes Mamata Banerjee
اس دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ سیمینار میں لوگوں کی بھیڑ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سی پی آئی ایم کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، ترنمول کانگریس کی تمام تر کوششوں کے باوجود بنگال میں لال سلام کہنے والا زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے پولیس انتظامیہ کو کٹھ پتلی بنا کر رکھ دیا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بنگال میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ CPIM Leader Mohammad Salim Criticizes Mamata Banerjee
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی پریشانی بڑھتی ہے تو وزیراعلیٰ فوراً دہلی جاتی ہیں اور معاملے کو رفع دفع کرکے واپس لوٹ جاتی ہیں۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مغربی بنگال بنگلہ اکاڈمی کی جانب سے دیئے گئے ایوارڈ پر بھی تنقید کی۔ اور کہا کہ وزیراعلیٰ نا کوئی ادیب ہیں اور نا کوئی شاعرہ تو پھر انہیں ادیبی اعزاز سے کیوں نوازا گیا۔