مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی ملتی ہوئی نظر آرہی ہے، تاہم اس درمیان تیسری لہر کی مدنظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے تمام یقین دہانی کے باوجود مغربی بنگال حکومت کورونا وائرس کی لہر کے مدنظر کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی برتنا نہیں چاہتی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی رفتار مکمل طور سست پڑنے کے سبب کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی فیصد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 557 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں سو سے زائد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی ساڑھے آٹھارہ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 956 تک پہنچ چکی ہے.ایک دن میں 851 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس بیماری سے اب تک 18 ہزار 35 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اموات شرح میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
- مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا کے یومیہ کیسز پر ایک نظر :
اضلاع یومیہ کیسز
شمالی 24 پرگنہ 78
دارجلنگ. 57
کولکاتا. 37
مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے پندرہ لاکھ کے قریب ہے جبکہ صحتیابی کی فیصد 98.91 ہو گئی ہے۔ پوزیٹویٹی ریٹ 1.85 تک پہنچ چکی ہے۔