ETV Bharat / state

Covid Death Toll Surge in West Bengal: مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 لوگوں کی موت - مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کا سلسلہ جاری

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کی شرح میں Covid Death Toll Surge in West Bengal تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jan 18, 2022, 10:48 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے دس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں Covid Death Toll Surge in West Bengal کورونا وائرس کے سبب 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے، آٹھ مہینوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں تیس سے زائد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے کہاکہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے قہر کے سبب یومیہ کیسز میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لیکن شرح اموات میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔'

محکمہ صحت کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع ہوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ ان تینوں اضلاع سے دس ہزار کے قریب یومیہ کیسز کی تصدیق ہورہی ہے۔'

دوسری طرف دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساڑھے چار ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک دن میں دس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے بعد شمالی 24 پرگنہ کا نمبر آتا ہے جہاں ڈھائی ہزار یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور سات لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ میں ایک دن میں ڈیڑھ ہزار کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک دن میں نو لوگ کورونا کے شکار بن گئے۔

دوسری طرف ریاستی حکومت نے عام لوگوں سے کورونا ویکسین کے دوسرے ڈوسز جلد از جلد لینے کی اپیل کی ہے۔ تمام ضلع میں اس کے لیے بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.