ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ - گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں تہواروں کے موسم کے درمیان کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

covid-cases-death-toll-surge-suddenly-across-west-bengal-during-festive-season
مغربی بنگال: کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اضافہ
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:50 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 12:59 PM IST

مغربی بنگال میں جوں جوں تہواروں کے موسم اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ویسے ہی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ویڈیو
ریاستی حکومت اور محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے ایک بار پھر سے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عام لوگوں سے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 769 یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو اس کی تعداد 918 تھی، یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے میں تین زیادہ ہے۔کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ایک ہے۔ کولکاتا میں 218 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ شمالی 24 پرگنہ میں اس کی تعداد 128 بتائی گئی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 97 ہزار 95 بتائی جاتی ہے، جبکہ اب تک 19 ہزار 201 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کولکاتا میں 4،شمالی 24 پرگنہ میں 3،جلپائی گوڑی میں ایک، ہگلی میں دو جبکہ جنوبی 24 پرگنہ میں 3 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.