مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت اور کولکاتا پولیس نے کمر کس کر پہلے ہی میدان میں اتر چکی ہے۔ کولکاتا پولیس کو کہیں طاقت کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے تو کہیں اپنے دلکش انداز سے لوگوں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کام کر رہی ہے۔
کولکاتا پولیس کے تمام اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران لاک ڈاؤن کے سبب اپنے اپنے گھروں میں قید عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مشہورگیت'وی شیل اوور کم ون'کی مدد لے رہی ہے۔
کولکاتا کے گڑیا ہاٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے گانے کے ذریعہ لوگوں کو کوروناوائرس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کولکاتا پولیس کی ایک ٹیم اپنے ہاتھوں میں مائیک لے کر سڑکوں پر گانے کے ذریعہ لوگوں کی نی صرف حوصلہ افزائی کر رہی ہے بلکہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 21 دنوں کے بعد کولکاتا ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں واپس آ جا ئے گا۔
کولکاتا پولیس کے اہلکاروں کے اس انداز کو عام لوگوں کو کا فی سراہا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ ہم اپنے اپنے گھروں میں آرام کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن کولکاتا پولیس گزشتہ کئی دنوں سے چھٹی لئے بغیر کام کر رہے ہے۔ ہم کولکاتا پولیس کو سلام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کولکاتا پولیس کی خدمات ہمیشہ ہی قابل تعریف رہی ہے۔ ہم انہیں اور ان کے گھروالوں کے لئے دعا کرتے ہیں۔
دوسری طرف مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے تین افراد کی موت ہو ئی ہے جبکہ 35 افراد اس سے متاثر ہیں۔
298کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے 137افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
104افراد کی جانچ کی گئی ہے۔اب تک جن 133افراد کی رپورٹ آئی ہے ان میں 16افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔بنگال میں کورونا وائرس کی مریض میں تعداد میں اضافہ ہوکر53ہوگئی ہے۔