خیال رہے کہ بدھان نگرمیونسپل کارپوریشن میں کل 41 کاؤنسلر ہیں۔
رکن کونسلرز میں ایک سی پی ایم اور ایک کانگریس کے کونسلرسمیت کل 41 ہیں۔سبھاشاچی دتہ سمیت ترنمول کانگریس کے کل 39کونسلرز ہیں جس میں سے 28کونسلرز نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کیے ہیں۔اس لحاظ سے سبیاچی دتہ کا جانا طے۔
بدھان نگر میونسپل کمشنر تاپش چٹو پادھیائے نے کل کہا تھا ان کی ریاستی وزیر میونسپل امور فرہاد حکیم سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کیلئے تیاررہنے کو کہا تھا۔
گزشتہ روز فرہاد حکیم نے بدھان نگر میں ترنمول کانگریس کے کونسلروں سے ملاقات کی تھی۔اس میٹنگ میں کل36کاؤنسلر شریک ہوئے تھے۔
دوسری جانب سبیاچی دتہ کے بی جے پی میں شمولیت کی خبر تیز ہوگئی ہے۔مکل رائے سے ان کے تعلقات گہرے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے باغی رکن اسمبلی منیر الاسلام کی طرح آر ایس ایس میں ان کے تئیں ناراضگی نہیں ہے۔آر ایس ایس سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔
سبیاچی دتہ نے گزشتہ جمعہ مغربی بنگال الیکٹرک سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے خئلاف احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے سخت تنقید کی تھی۔اس کے بعد ہی ترنمول کانگریس کی قیادت نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔