مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے۔
یہاں کے بیشتر بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگ نظر آر رہے ہیں۔
مرشدآباد شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس سے ضلع انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے. ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف مرشدآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران سو زائد کیسز کا آنا تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل جاری ہے لیکن تہوار کی وجہ سے لاپرواہی بھی برتی جارہی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق درگاپوجا کی وجہ سے عوامی مقامات پر بھیڑ بڑھ رہی ہے، لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرشدآباد ضلع کا سب سے مصروف علاقہ ہے. یہاں دوسرے شہروں سے بھی لوگ خریداری کے یہاں آتے ہیں۔
اسی وجہ سے مرشدآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کی معیشت میں جلد بہتری آئے گی: ابھیجیت بنرجی
مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فی الوقت چار ہزار یومیہ ہے۔