ETV Bharat / state

کلکتہ: کورونا کے مریض نے خودکشی کی کوشش کی

کلکتہ میڈیکل کالج وہسپتال کے چوتھی منزل سے کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض چھلانگ لگا کر خودکشی کر رہا تھا۔ تبھی موقع پر موجود ہسپتال عملہ کی چوکسی نے مریض کی خودکشی کو ناکام بنا دیا۔

کلکتہ: کورونا کے مریض نے خودکشی کی کوشش کی
کلکتہ: کورونا کے مریض نے خودکشی کی کوشش کی
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 8:59 PM IST

کلکتہ: کلکتہ میڈیکل کالج وہسپتال کے چوتھی منزل سے کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض چھلانگ لگا کر خودکشی کر رہا تھا۔ تبھی موقع پر موجود ہسپتال عملہ کی چوکسی نے مریض کی خودکشی کو ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر کے رہائشی 56 سالہ عبد التواب گذشتہ کچھ دنوں سے یہاں زیر علاج ہے۔ آج صبح وارڈ میں کام کرنے والے ایک عملہ نے اچانک دیکھا کہ کورونا وائرس کا ایک مریض چوتھی منزل کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ تیزی سے بھاگا اور روکنے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران بو بازار تھانہ کے افسران موقع پر پہنچ کر مریض کو اس کے بستر تک لے گئے۔

میڈیکل کالج واسپتال کے ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا یہ مریض ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ اسے ماہر نفسیات کے ذریعہ صلاح دی جارہی ہے۔ حالانکہ اس واقعے کے بعد پورے اسپتال کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کو 8 مئی کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ اسپتال مختلف تنازعات اور سرخیوں میں ہے۔ ایک کے بعد ایک اس ہسپتال میں واقعات ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.