مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں چار ہزار سے زائد نئے کیسز کی تعداد کی تصدیق ہوئی ہے. اس کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
![کورونا کے چار لاکھ سے زائد مریض](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9433505_371_9433505_1604506890059.png)
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار میں اتار چڑھاؤ دکھا جا رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار ہزار 39 کیسز سامنے آئے، اسی دوران 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے، مرنے والوں کی تعداد سات ہزار 66 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے آنے کی رفتار یکساں نہیں ہے، اس میں اتار چڑھاؤ دکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کولکاتا اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔
دوسری طرف ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فارم کے مطابق جالی پوجا کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے.
انہوں نے لوگوں کو بھیڑ بھاڑ میں حانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔