ETV Bharat / state

West Bengal Covid update: کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کیسز میں اضافہ - corona cases surge in bengal

کولکاتا اور اس سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ایک بار پھر تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

corona-cases-surge-rapidly-in-kolkata-and-north-24-parganas
کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:35 PM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافے کی اطلاع ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 804 یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ روز 720 لوگوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ شرح اموات شرح سست پڑی ہے، لیکن مکمل طور پر کمی نہیں آئی ہے۔

کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ دونوں اضلاع میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس کے باوجود کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کولکاتا میں 231 اور شمالی 24 پرگنہ میں 144 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16 لاکھ 51 ہزار 788 بتائی جاتی ہے، جبکہ اب تک 19 ہزار 243 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق کے ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار میں ایک بار پھر تیزی لائی گئی ہے، تاکہ اس کی رفتار پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ اسی کے ساتھ ہی ویکسینیشن مہم کے لیے محلے محلے بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.