ETV Bharat / state

کولکاتا: کورونا سے ہونے والی اموات میں تشویشناک اضافہ - مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن

ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 33 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ لگاتار یہ تیسرا دن ہے جب یومیہ 20 ہزار سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 148 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گذشتہ کل کے مقابلے چار زیادہ ہے۔

مغربی بنگال: کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

author img

By

Published : May 17, 2021, 10:46 PM IST

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے درمیان کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نمایا کمی دیکھی گئی ہے لیکن اموات میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 33 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب 20 ہزار سے کم یومیہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 148 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے چار زیادہ ہے۔

ریاست میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 19 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے چند اہم اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز پر ایک نظر :

  • شمالی 24 پرگنہ: 4220
  • کولکاتا: 3899
  • جنوبی 24 پرگنہ :1269
  • ہوڑہ: 1219
  • ہگلی: 1086
  • دارجلنگ: 728

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعدا 11 لاکھ 53 ہزار 433 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13،488 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 9،88،341 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔ وہیں فعال کیسز کی تعداد 1،31،805 تک پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.