مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن ٹو کی معیاد جوں جوں ختم ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے توں توں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔
![مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز ساڑھے چار ہزار سے بھی کم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12112405_199_12112405_1623513058008.png)
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 81 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ شرح اموات میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تیزی سے کمی آنے کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پر ایک نظر یومیہ کیسز صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پرولیا :9: صحتیاب پانچشمالی 24 پرگنہ :693، صحتیاب :431کولکاتا :401، صحتیاب، 211جنوبی 24 پرگنہ :307 صحتیاب، 205ہوڑہ :261 صحتیاب 200ہگلی :233 صحتیاب 165دارجلبگ :315. صحتیاب 100جلپائی گوڑی :312 صحتیاب 95مغربی بنگال میں دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،52،987تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 16،642 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔دوسری طرف کورونا کو شکست دے کر ہسپتال سے اپنے گھروں کو جانے والے صحتیاب لوگوں کی تعداد 14،16،773 تک پہنچ چکی ہے جسے مثبت نظرے سے دیکھا جا رہا ہے۔