ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی جبکہ اموات شرح میں اضافہ

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، لیکن اموات شرح میں معمولی اضافہ ہونے پر محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 10:06 PM IST

مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 863 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یومیہ کیسز کے آنے کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دوسری طرف مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 17 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ، 13 ہزار 877 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 17 ہزار 178 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست میں کورونا سے 1981 لوگ صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر واپس لوٹے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 81 ہزار 742 ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.88 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر

اضلاع یومیہ کیسز

شمالی 24 پرگنہ 97

دارجلنگ 89

کولکاتا 77

مشرقی مدنی پور 70۔

مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے، لیکن شمالی 24 پرگنہ، دارجلنگ اور مشرقی مدنی پور میں یومیہ کیسز میں اضافہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 31,443 نئے کیسز درج

دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں پرولیا ضلع میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.