مغربی بنگال میں یومیہ کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وہیں گزشتہ روز مرکزی حکومت کی جانب سے آٹھ ریاستوں میں کورونا کے معاملے میں ہورہے اضافے کے سبب انتباہ کیا گیا ہے۔ جس میں ریاست مغربی بنگال بھی شامل ہے۔
مغربی بنگال میں یومیہ ساڑھے چار ہزار معاملے سامنے آرہےCorona cases Increase ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ کیس کولکاتا سے آرہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جن علاقوں میں پانچ سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں ان کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
کولکاتا میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر گزشتہ رو کولکاتا کارپوریشن کی محکمہ صحت میئر اور ایم آئی سی کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا شہر میں جس طرح سے یومیہ کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے ہم نے پھر سے سیف ہوم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جہاں کورونا متاثرین کو آئسولیشن میں رکھا جاسکے۔