ETV Bharat / state

کسانوں کے احتجاج پر بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان - بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر ایک بار پھر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کسان نہیں بلکہ چند دلال قسم کے لوگ مرکزی حکومت کے خلاف جاری احتجاج کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں

کسانوں کے احتجاج پر بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 4:17 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر سے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”دہلی میں جاری احتجاج میں کسانوں سے زیادہ دلال قسم کے لوگ ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چند دلال قسم کے لوگ اپنے سیاسی فائدہ کے لئے کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں. ان کی وجہ سے ہی کسانوں اور حکومت کے درمیان بات چیت ناکام ہورہی ہے۔

گزشتہ 18 دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کے سبب ملک کو نہ جانے کتنے کروڑ روپے کے نقصان ہوئے ہیں. اس کی بھر پائی کون کرے گا.
مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم نے جتیندر تیواری کو طلب کیا

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ہر کسانوں کو ہر ماہ 14 ہزار روپے دیتی ہے لیکن ممتابنرجی کی وجہ مرکز کا پیسہ غریب عوام تک پہنچ نہیں پاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ کسانوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.