بی جے پی کے ایم پی سومترا خان نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے بنگلہ اداکارہ سایونی گھوش کو جسم فروش عورت کہہ دیا جس کے بعد سے چہار جانب سے ان کے بیان کی مذمت کی جا رہی ہے۔بی جے پی کے رہنما سومک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سومترا خان کی زبان بی جے پی کی زبان نہیں ہے۔اور پارٹی کی طرف سے انہوں نے سومترا خان کی اس بیان کے لئے معافی بھی مانگی۔
بنگلہ اداکارہ سایونی گھوش جو چند روز قبل اپنے بیان کے لئے بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔
آج ایک بار پھر بی جے پی کی طرف سے ان کے خلاف متنازعہ بیان بازی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے ایم پی سومترا خان نے سایونی گھوش کو جسم فروش عورت کہا، جس کے بعد سے سومترا خان کے اس بیان کی چہار جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔
بی جے پی کی طرف سے بھی اس بیان کی مخالفت کی گئی ہے۔ بی جے پی رہنما سومک بھٹاچاریہ نے اپنے پارٹی کے رکن پارلیمان کے بیان پر کہا کہ پارٹی اس طرح کے بیانات کی حمایت نہیں کرتی ہے اور انہوں نے پارٹی کی طرف سے اس بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔
مشرقی بردوان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سومترا خان نے کہا تھا کہ وہ لوگ ہندوؤں کے دیوی دیوتاؤں کی مذاق اڑا رہے ہیں۔کچھ اداکارہ ایک سیاسی پارٹی کی چاپلوسی کر رہے ہیں۔ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں وہ لوگ اصل میں جسم فروش ہیں۔
سومترا خان کے اس بیان کے جواب میں سایونی گھوش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دیا ہے۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سومترا بابو میں آپ کی تکلیف سے واقف ہوں۔' ناراضگی اور صدمے میں اس طرح ذہنی توازن بگاڑنا فطری ہے، 'میں کون ہوں اور کیا ہوں اس کے لئے آپ کی سند کی ضرورت نہیں ہے۔'
دوسری جانب سومک بھٹاچاریہ کے معافی مانگنے پر ترنمول کانگریس رہنما کنال گھوش کا کہنا تھا کہ سومک بھٹاچاریہ نے جو کیا وہ بالکل صحیح کیا ہمارے درمیان اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن سومک بھٹاچاریہ نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان سومترا خان نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا