ETV Bharat / state

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا متنازع بیان - بی جے پی اور ترنمول کے بیچ تشدد پر سیاست

مغربی بنگال میں تشدد پر جاری سیاست کے بیچ بی جے پی کے سینئر رہنما دلیپ گھوش نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک لال ڈائری کے حوالے سے متنازع بیان دیتے ہوئے بی جے پی کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔ بے جی پے کی سینئر لیڈر نے سیاسی حریفوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک لال ڈائری ہے جس میں کس سے کیسے بدلا لینا ہے اس کی مکمل تفصیل لکھ رکھی ہے۔

Controversial remarks of West Bengal_state bjp president Dilip Ghosh
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا متنازع بیان
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Dec 11, 2020, 7:57 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی اکائی کے صدر دلیپ گھوش کا متنازع بیانوں سے پرانا ناطہ ہے۔ وہ اکثر و بیشتر متنازع بیانات دے کر سیاسی درجہء حرارت کو گرما رہتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک لال ڈائری ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ کس سے کس طرح بدلا لینا ہے۔

انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری ڈائری میں آنکھ کے بدلے آنکھ، زبان کے بدلے زبان، مار کے بدلے مار اور بے عزتی کے بدلے بے عزتی کی بات لکھی ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر نے اس متنازع بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب عام بات ہے۔ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے اور وہ یہ بیان اس لیے دے رہے ہیں کہ جس نے ایسے حالات کا سامنا کیا ہے، اس کو بھی کبھی نہ کبھی موقع ملتا ہے۔

دلیپ گھوش نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی اب عنقریب ہوگی۔ اس کے بعد ایک نئی سیاست کی شروعات ہوگی جس میں بدعنوان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:

'مغربی بنگال میں پرتشدد سیاست نہیں چل سکتا'

وہیں، ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر جس ڈائری کا ذکر کرتے ہیں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے داخلی اختلاف پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ دلیپ گھوش نے اپنے ڈائری میں مغربی بنگال بی جے پی کے مکل رائے اور کیلاش وجے ورگھیہ گروپ میں تقسیم ہونے کے بارے میں کیا لکھا ہے، اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ اسی کے ساتھ کانگریس اور بائیں محاذ کے لیڈروں نے بھی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے متنازع بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2020, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.