مغربی بنگال کے مختلف اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی، ندیا، دارجلنگ اور سلی گوڑی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
گزشتہ دنوں منگل کی رات سے جو بارش شروع ہوئی وہ اب تک جاری ہے، جس سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی، دارجلنگ اور سلی گوڑی میں موسلادھار بارش کے سبب بیشتر علاقوں اور گھروں میں بھی میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔
دوسری طرف شمالی بنگال میں مسلسل بارش ہونے سے تیستہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔ جس سے سیلاب کی صورتحال بنی ہوئی ہے، ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملی الامین کالج میں نئے سیشن میں ایک نیا آغاز کرنے کی کوشش
واضح رہے کہ گزشتہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان نے خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں بھاری تباہی مچائی تھی۔