ETV Bharat / state

’’کنٹینمنٹ زون میں آئندہ ایک ہفتے تک سخت نگرانی کی جائے گی‘‘ - لاک ڈاؤن کا نفاذ

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے علاوہ 24 پرگنہ میں متعدد علاقوں میں جمعرات کی شام سے ایک بار پھر سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونے والا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی
وزیر اعلی ممتا بنرجی
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:25 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہونے کے سبب ہی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’فی الوقت آئندہ ایک ہفتے تک ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کے سلسلے میں سخت نگرانی کی جائے گی۔‘‘

ایک ہفتے کے بعد حالات کے مد نظر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

’’کنٹینمنٹ زون میں آئندہ ایک ہفتے تک سخت نگرانی کی جائے گی‘‘

ان لاک کے بعد سے ہی پورے پورے ملک میں برق رفتاری سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جس کی وجہ سے حکومت کو نیا لائحہ عمل تیار کرنا پڑا ہے۔

کوورنا وائرس کے معاملات پر لگام لگانے کے لئے ہی جعمرات سے کولکاتا کے علاوہ دونوں 24 پرگنہ کے متعدد علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزارت صحت کے دستاویزات کے مطابق مغربی بنگال میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 837 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 804 ہو گئی ہے۔

کوورنا وائرس کے معاملات میں پر قابو پانے کے لئے تمام کنٹینمنٹ زون میں سختی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اسی لئے کنٹینمنٹ زون بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہاوڑہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پولیس اہلکار کی موت

ان علاقوں میں آئندہ ایک ہفتے تک سخت نگرانی رہے گی۔

ایک ہفتے کے بعد حالات کے مد نظر آئندہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک بار پھر ماسک کے استعمال پرزور دیا۔

ماسک کے بغیر باہر نکلنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی پولس کو ہدایت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے والوں کو گھر واپس کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.