ETV Bharat / state

کانسٹبل کی لاش گھر سے برآمد - کولکاتا کے جنوب میں واقع ہردیب پور

Constable Body Found کولکاتا پولیس کے ایک کانسٹیبل کی لاش ہردیب پور سے برآمد ہوئی ہے۔ اس کی لاش کرائے کے مکان میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے اتوار کی رات اس کی لاش برآمد کی۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق لاش برآمد ہونے کے باوجود گھر سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملاہے۔

کانسٹبل کی لاش گھر سے برآمد
کانسٹبل کی لاش گھر سے برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 7:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع ایک مکان سے کانسٹبل کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ درمیانی عمر کانسٹیبل کرائے کے مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ وہ اتوار کو گھر پر تھا۔ لیکن رات تک اسے نہ دیکھ کر اور کوئی جواب نہ ملنے پر گھر کے مکینوں نے پلک کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ بعد میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے آکر اس کی لٹکتی لاش برآمد کی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے یا نہیں۔ پلک پرناسری علاقہ کا پولیس کانسٹیبل تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھا۔ تاہم اس کے ساتھی یا جاننے والے اس بات کا یقین نہیں کررہے ہیںکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ پلک نے حال ہی میں کئی جگہوں سے قرض لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل

مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر پلک کا خاندان ہونے کے باوجود وہ اس کے ساتھ نہیں رہتے تھے۔ پولیس کانسٹیبل اس کرائے کے مکان میں اکیلا رہتا تھا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس اہلکار کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.