کولکاتا میں پرائمیری اسکولوں میں مستقل ملازمت کے مطالبے کو لے کر سینکڑوں امیدواروں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔
اپر پرائیمری ٹیچرس کے سینکڑوں امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے 'دیدی نوکری دو ورنہ سرکار پلٹ دیں کے' نعرے لگائے.
امیدواروں نے ریاستی حکومت کو انتباہ کیا کہ انہیں جلد ملازمت نہیں ملی تو وہ مستقل میں بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے حکومت کی عدم توجہی کے سبب اپر پرائیمری اسکولوں میں تقرری کا معاملہ زیر التوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی عدم توجہی کے سبب سینکڑوں امیدواروں کے مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اپر پرائیمری ملازمت کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ریاست کی عدم توجہی ناقابل قبول ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔ اس سلسلے میں جلد کوئی فیصلہ کرنا ہی پڑے گا ورنہ غیر معائنہ مدت کے لئے تحریک شروع ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ترنمول کانگریس اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
امیدواروں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر ریاستی حکومت اس مسئلے کا حل جلد نہیں نکالتی ہے تو کانگریس بائیں محاذ اتحاد کی حمایت کریں گے۔