ETV Bharat / state

'بنگال میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے' - کانگریس یوتھ رہنما جاوید اقبال

گارولیا ٹاؤن میں کانگریس کے یوتھ رہنما جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بنگال میں کانگریس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ قومی پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔

Congress's popularity rises in Bengal said Congress Leader Javed Iqbal
'بنگال میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے'
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 6:40 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ ضلع کے گارولیا ٹاؤن میں کانگریس کے نوجوان رہنما جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بنگال میں کانگریس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے بلکہ پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس قومی پارٹی ہے اس کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔ عوامی حمایت کے سبب پارٹی کو اگلے اسمبلی انتخابات میں نمایاں کامیابی ملے گی۔

یوتھ کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ نہ صرف بنگال میں بلکہ پورے ملک میں کانگریس ایک مضبوط اپوزیشن پارٹی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں ہماری پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ شمالی پرگنہ ضلع کانگریسیوں کا گڑھ رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ ضلع میں کانگریس حریف پارٹیوں کو شکست دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.