مرشدآباد: پنچایت انتخابات کی تیاریاں آخری لمحات میں جاری ہیں۔ ریاست میں مرکزی فورسز پہنچ چکی ہیں۔ پھر بھی تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جب گورنر زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرشد آباد پہنچ چکے ہیں، اسی دوران رانین نگر میں کانگریس کے کارکن اروند منڈل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اروند منڈل کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کے لوگوں نے انہیں مارا پیٹا۔ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ کانگریس کے رہنما کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
-
Murshidabad, West Bengal | Governor CV Ananda Bose reached the house of Phoolchand, a Congress worker who was shot dead in Ratanpur village under the Khargram block.
— ANI (@ANI) July 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Phoolchand's family made many complaints to the Governor. The villagers demanded the Governor to get the murder… pic.twitter.com/fJTA36ZElJ
">Murshidabad, West Bengal | Governor CV Ananda Bose reached the house of Phoolchand, a Congress worker who was shot dead in Ratanpur village under the Khargram block.
— ANI (@ANI) July 7, 2023
Phoolchand's family made many complaints to the Governor. The villagers demanded the Governor to get the murder… pic.twitter.com/fJTA36ZElJMurshidabad, West Bengal | Governor CV Ananda Bose reached the house of Phoolchand, a Congress worker who was shot dead in Ratanpur village under the Khargram block.
— ANI (@ANI) July 7, 2023
Phoolchand's family made many complaints to the Governor. The villagers demanded the Governor to get the murder… pic.twitter.com/fJTA36ZElJ
دوسری طرف ترنمول کے لیڈر اور پنچایت امیدوار نیمائی منڈل نے کہا کہ پہلے مجھے لاٹھی سے مارنے آیا تھا۔ میرے پاس وہ بھی تصویر ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات میں تاریخی جیت کی جانب گامزن ہے۔ اپوزیشن جماعتیں شکست تسلیم کرنے کے بجائے پرامن ماحول کو بگاڑنے پر آمادہ ہیں۔ بہرام پور مرشد آباد ضلع ترنمول کے چیئرمین اپوربا سرکار نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تھانے میں شکایت درج ہوئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرے گی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مرنے والے شخص کی شناخت اروند منڈل کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Governor CV Anand Bose گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو راج دھرم نبھانے کی ہدایت دی
مرشدآباد میں کانگریس کے رہنما کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے رانین نگر پینچ کر مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مقتول کے اہل خانہ نے گورنر سے انصاف کی فریاد کی ہے۔