ETV Bharat / state

ممتا کے خلاف کانگریس امیدوار نہیں اتارے گی - ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار کھڑا کرکے ہم بی جے پی

ممتا بنرجی کے خلاف ضمنی انتخابات میں کانگریس نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی ہوں گی۔ منگل کے روز پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ کانگریس اعلیٰ قیادت نے ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ کانگریس کے فیصلے سے بایاں محاذ خوش نہیں ہے۔

congress will not contest against mamata banerjee
ممتا کے خلاف کانگریس امیدوار نہیں اتارے گی
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:16 PM IST

بھوانی پور سے ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کو لیکر پردیش کانگریس پہلے سے ہی تذبذب کا شکار تھی۔ پارٹی کے کچھ لوگ امیدوار اتارنے کے حق میں تھے۔ جب کہ ایک گروہ اس کے حق میں نہیں تھا۔ ادھیر چودھری نے آج اس سلسلے میں کہا کہ پردیش کانگریس کے صدر کے طور پر میں چاہتا تھا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کی دہلی اعلیٰ قیادت کریں۔

congress will not contest against mamata banerjee
ممتا کے خلاف کانگریس امیدوار نہیں اتارے گی

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھوانی پور سے ممتا بنرجی کے خلاف کانگریس کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔ ادھیر چودھری نے مزید کہا کہ آل انڈیا کانگریس کا موقف ہے کہ ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار کھڑا کرکے ہم بی جے پی کے لیے آسانی پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں'۔

اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما سوکھیندو شیکھر رائے کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی پہلے بھی اس سیٹ سے مقابلہ کر چکی ہے۔ اس بار بھی یہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور جیت بھی ان کی ہی ہوگی۔ ممتا کی جیت پو کوئی شک نہیں ہے۔ کانگریس کے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہماری پارٹی کی سربراہ چاہتی ہیں کہ تمام اپوزیشن بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ ملکر میدان میں اتریں'۔

کانگریس کے امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ خود مستقبل کی سیاست کے لیے اہم سمجھا جارہا ہے۔ بی جے پی کے خلاف بننے والے محاذ کی طرف یہ ایک اشارہ سمجھا جارہا ہے۔ دہلی جاکر حال ہی میں ممتا بنرجی نے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.