ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کانگریس کنگ میکر کے کردار میں ہو گی: محمد مختار - کانگریس کنگ میکر کے رول میں ہو گی

مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور کولکاتا پورٹ سے کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر ریاست میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کا الزام عائد کیا۔

congress leader muhammad mukhtar
محمد مختار
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 2:45 PM IST

Updated : Mar 21, 2021, 3:31 PM IST

مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے نائب صدر محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد مختار نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کولکاتا پورٹ (بندرگاہ ) علاقے میں گذشتہ دس برسوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔

محمد مختار نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے جتنے بڑے وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا۔

بادشاہ واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج میں اقلیتی طبقے کی ترقی کے سوال پر پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار نے موجودہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر بی جے پی کو ریاست میں قدم جمانے کا موقع فراہم کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کام دکھتا ہے، لیکن یہاں کوئی کام ہوا ہی نہیں ہے جس کو لے کر ریاستی حکومت کی تعریف کی جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے نہ صرف مٹیا برج بلکہ بنگال کے تمام مسلمانوں کو گمراہ کیا ہے اور انہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔

کولکاتا پورٹ (بندرگاہ ) سے کانگریس کے امیدوار محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بنگال کی جو حالت ہوئی ہے اس کی ذمہ دار ممتا بنرجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2011 میں ممتا بنرجی میں انڈین نیشنل کانگریس کی مدد سے اقتدار میں آئی لیکن وزیراعلیٰ بنتے ہی کانگریس کو ختم کرنے پر آمادہ ہو گئی۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں آنے والی ممتا بنرجی کانگریس کی دشمن اور بی جے پی کی دوست بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2011 میں ممتا بنرجی کی اقتدار میں آنے کے لئے مدد نہیں کی جاتی تو اس وقت کانگریس ریاست میں بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔

محمد مختار کے مطابق کانگریس اور انہیں (وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ) کو پتہ نہیں ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس ایک قومی پارٹی ہے جسے ختم کرنا ان کی بس کی بات نہیں۔

کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد کو لے کر انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس اور مرکز میں بی جے پی سے عوام پریشان ہو چکی ہے۔ عوام کو لفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد کی شکل میں ایک مضبوط اور متوازن متبادل مل چکا ہے۔

پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کنگ میکر کے رول میں ہوگی۔

ممتا بنرجی کو حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی مدد لینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب منصوبے کے مطابق چلتا رہا تو کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کو غیر متوقع کامیابی مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی ہی وزیراعظم مودی کو کرارا جواب دے سکتی ہیں: عبدالخالق ملا

محمد مختار کا کہنا ہے کہ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے۔ اس کے بھی اپنے اصول ہوتے ہیں۔ وقت آنے پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے تمام رہنما انتخابی تشہیر کے لئے بنگال آئیں گے۔

Last Updated : Mar 21, 2021, 3:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.