ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا گاندھی بنگال کا دورہ کریں گے - urdu news

مغربی بنگال پردیش کانگریس نے کہا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر اعلی رہنما اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے لئے بنگال کے دورے پر آئیں گے۔

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:22 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس نے پوری طرح سے کمر کس لی ہے۔ کانگریس اپنے اتحادی بائیں محاذ کے ساتھ مل کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی کے لئے جنوری سے سڑکوں پر اترے گی۔

پردیش کانگریس بھون میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں جتن پرساد، پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری اور حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان سمیت کئی اعلی رہنما موحود تھے۔

اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کے ریاستی مشیر جتن پرساد نے کہا کہ ہمارے لئے بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں۔

اسمبلی انتخابات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ اور خود کو ثابت کرنے کے لئے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔ اگلے سال جنوری سے پردیش کانگریس اسمبلی انتخابات کے لئے ٹھوس حکمت عملی اور بلند حوصلوں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر اعلی رہنما اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے لئے بنگال کے دورے پر آئیں گے۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حوصلہ افزائی کے لئے جنوری کے پہلے ہفتے سے کولکاتا میں رہیں گے۔

مقامی رہنماوں کے ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع میں تشہیری مہم کا حصہ ہوں گے۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے اور کئی دیگر رہنما بھی مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے کیوںکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات ہمارے لئے بہت بڑا چیلینج بن چکا ہے۔ جتن پرساد نے کہا کہ یقیناً ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں بھی اسمبلی انتخابات لڑیں گے لیکن جہاں تک وزیراعلی کے عہدے کا سوال ہے تو اس کے لئے کانگریس ہائی کمانڈ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بہت کچھ واضح ہونے کا امکان ہے جس میں وزیراعلی کے عہدے کے نام بھی شامل ہے۔ کانگریس اور بائیں محاذ کے اتحاد پر جتن پرساد نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد قبول ہے۔ اس اتحاد کی بدولت بی جے پی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.