ETV Bharat / state

Congress Supporters Protest مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کانگریس کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:25 PM IST

شمالی دیناج پور کے رائے گنج تھانہ علاقے میں کانگریس کے حامیوں نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت ختم کئے جانے کے خلاف گاندھی مورتی کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا۔Congress Supporters Protest In Bengal

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کانگریس کا احتجاج جاری

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی راہل گاندھی کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف کانگریس کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا ۔ضلع کے بیشتر علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی۔

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور،شمالی24 پرگنہ،مرشدآباد،مالدہ سمیت مختلف اضلاع میں کانگریس کے رہنماوں اور کارکنان نے راہل گاندھی کی رکنیت معطلی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔

اسی درمیان شمالی دیناج پور ضلع کانگریس کے صدر موہت سین گپتا نے کہا کہ جب تک مرکز کی بی جے پی حکومت اس غیر اخلاقی فیصلے کو منسوخ نہیں کرتی ہے اس وقت مغربی بنگال میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راہل گاندھی کی حمایت میں پورے ملک میں احتجاج کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا ہے جو فی الحال ختم ہونے والا نہیں ہے۔

دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں کانگریس کے کارکنان نے راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج کیا اور نا کہ بندی کردی ۔پولیس کی مداخلت کے بعد ناکہ بندی ختم ہوئی۔

دارالحکومت کولکاتا میں بھی راہل گاندھی کی حمایت میں کارکنان اور رہنما سڑکوں پر اترے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ایک تن تنہا آدمی سے خوفزدہ ہے ۔راہل گاندھی کو روکنے کے لئے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Slam Modi Govt بی جے پی کی حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کو ہدف بنایا جارہا ہے

غورطلب ہے کہ 2019 میں انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی کی ایک تقریر کو لے کر ان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ ہر اپوزیشن پارٹی نے بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی اور راہول گاندھی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے کو مسترد کیے جانے کے خلاف اپوزیشن نے متحد ہو کر احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.