مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگال کی خاتون کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے،اس کو پھنسایا جا رہا ہے۔
ریا چکرورتی کو بہار انتخابات کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے ہی ان کی دوست ریا چکرورتی کو لیکر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ریا چکرورتی کو ملزم بنایا گیا ہے۔
فی الحال وہ این سی بی کی حراست میں ہیں۔
وہیں بنگال میں ریا چکرورتی کی حمایت میں کانگریس سڑکوں پر اتری اور پردیش کانگریس نے بی جے پی پر ریا کو پھنسانے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ریا چکرورتی کا تعلق مغربی بنگال کے پرولیا ضلع سے ہے۔
ان کے دادا پرولیا کے بہت بڑے زمیندار تھے آج بھی ان کا آبائی مکان موجود ہے۔
جس طرح سے میڈیا میں ریا چکرورتی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس بات سے مغربی بنگال کے لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
عام لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ بہار الیکشن میں فائدے کے لئے بنگال کی لڑکی ریا چکرورتی کو ملزم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
اب بنگال میں ریا چکرورتی کی حمایت میں لوگ سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔جس کا آغاز پردیش کانگریس نے کی ہے۔
مغربی بنگال میں ریا چکرورتی کے بنگالی ہونے کی بات ہونے لگی ہے۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس نے گذشتہ روز کولکاتا و اضلاع میں ریا کو انصاف دلانے کے مطالبہ پر ریلی نکالی گئی۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر بننے کے بعد سے ہی ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران ریا چکرورتی کی حمایت کی تھی۔
جس کے بعد ہی کانگریس نے کولکاتا میں ریا چکرورتی کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی
جس میں بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:معروف ادیب پروفیسر شمیم حنفی غالب ایوارڈ کےلیے منتخب
کانگریسی رہنما اور اسمبلی میں کانگریس کے چیف وہیپ منوج چکرورتی کی قیادت میں ودھان بھون سے ریلی نکالی گئی جس کو پولس نے راستے میں ہی روک لیا۔
اس پر ناراض کانگریس حامی سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔
اس موقع پر کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لئے سشانت معاملے میں ریا چکرورتی کو پھنسایا جا رہا ہے، وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے، وہ بنگال کی بیٹی کو انصاف دلاکر رہیں گے۔